ایک انٹرنیشنل لیبر تنظیم نے عندیہ دیا ہے خلیجی ریاست قطر ملک میں نافذ لیبر قوانین کو تبدیل کرنے پر جلد راضی ہو جائے گی۔ یہ بات انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے جنرل سیکریٹری شاران بُورو نے بتائی ہے۔

یہ تنظیم قطر کے لیبر قوانین کی بڑی ناقد رہ چکی ہے۔ نافذ شدہ قانون کے تحت کوئی بھی ملازم اپنے ملازمت دینے والے شخص کی اجازت کے بغیر ریاست کی حدود سے باہر جانے کا مجاز نہیں ہے۔

اس تبدیلی کا فیصلہ عالمی ادارہٴ محنت کا ایک ذیلی دفتر دوحہ میں کھولنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ سن 2022 میں فٹ بال ورلڈ کپ کے قطر میں انعقاد کے حوالے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مکمل جائزہ لینا چاہتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY