سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی تھی 28 فروری کو مغرب کے وقت ماہ رمضان کا چاند تلاش کریں جسکے بعد اعلان ہوا کہ پہلا روزہ ہفتے کے روز ہو گا
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ 28 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں شہادت جمع کرائیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا تھا کہ چاند کو کھلی آنکھ سے دیکھا جائے اور اسلامی اصولوں کے مطابق شہادت دی جائے۔
بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ قریبی عدالت کے ساتھ ساتھ چاند دیکھنے کی شہادتیں رویت کمیٹی کو بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
ماہرین فلکیات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو رمضان نظر آسکتا ہے اور یکم رمضان مارچ کی پہلی تاریخ ہوگا۔
خیال رہے 30 سال بعد ایسا موقع آیا ہے جب اسلامی اور عیسوئی مہینوں کا آغاز ایک ہی تاریخ پر ہوا ہے













