ہائپر ٹینشن یعنی شدید تنائو ہی کو بلڈپریشر کہتےہیں۔ شریانیں (کورنری آرٹریز) جو دِل کو خون فراہم کرتی ہیں ان میں قدرتی لچک ہوتی ہے لیکن یہ شریانیں سکڑ جائیں یا ان میں غلط غذائوں کے استعمال سے چربی جمع ہو جائے تو خون کی فراہمی میں رُکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے جس سے بلند سطح کا بلڈپریشر لاحق ہو جاتا ہے، اگر اس کا علاج بروقت نہ کرایا جائے، خوراک اور طرز زندگی کے چلن کو نہ بدلا جائے اور مسلسل تھکاوٹ محسوس کی جائے اور اسے بھی صرف نظر کرنا دِل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے۔
شریانوں کا مکمل بند ہو جانا یا جزوی بند ہو جانے کے باوصف اسٹروک، دل کا اچانک فیل ہو جانا یا پھر گردوں پر شدید اثرات سے اُن کی سرگرمیاں بند ہو جانا جیسی موذی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ دل سے دُور کوئی شریان بند ہو سکتی ہے اسے طبّی زبان میں دل کی بیماری کہتے ہیں۔













