فرانس جنوری میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر سے متاثر ہوگا۔
فرانسیسی اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کے باعث فرانس میں کورونا کی چھٹی لہر آئے گی تاہم کورونا کی چھٹی لہر کی شدت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
فرانس میں فی الوقت ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث کورونا وباء کی پانچویں لہر جاری ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں جاری اومی کرون کی لہر کے سبب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قوم سے خطاب میں اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کیا ہے۔
بورس جانسن کا کہنا ہے کہ تمام بالغ افراد کو نئے سال سے قبل بوسٹر کی پیشکش کی جائے گی، 3 ماہ قبل دوسری ڈوز لگوانے والے بوسٹر لگوانے کے حقدار ہوں گے۔












