پنجاب کے وزیرمحکمہ مال عطا مانیکا مستعفیٰ ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب کواپنا استغیٰ بھیج دیا۔

عطا مانیکا کا کہنا تھا کہ استغفیٰ چند روز قبل بھیجا تھا جو ابھی تک منظورنہیں ہوا، حکومت نے مجھے پچھلے چارسالوں میں دیوار سے لگا کر رکھا ہوا ہے۔

پچھلے چارسالوں میں بھرپور کوشش کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب سے دو دفعہ ملاقات ہوسکی، سینئیر پارلیمنٹیرین ہونے کے باوجود مجھے غیرفعال محکمہ جات دئے گئے۔

انکا کہناتھا کہ چارسالوں میں مجھ پرفیملی اور دوستوں کا وزارت چھوڑنے کا شدید دباؤ تھا، چارسال تک اس پریشرکوروکتارہامگراب مجبور ہو کراستغفیٰ دے رہا ہوں، وزیراعلیٰ سیکریٹیریٹ استغفیٰ کی خبر کو روکنے پر زور لگارہا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY