ابوظہبی: سڑک پار کرتے ہو ئے غفلت، 50 ہزار افراد پرجرمانہ

0
1070

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں بے پروائی سے سڑک پار کرنے والے 50 ہزار سے زیادہ افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس نے لاپرواہی سے سڑک کراس کرنے والوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال 50 ہزار 700 شہریوں کو پیدل سڑک پارکرتے ہوئے غفلت برتنے پر فی کس 400 درہم جرمانہ عائد کیا گیا، ان افراد نے پیدل سڑک پار کرنے کے لیے غلط جگہ استعمال کی۔

اس غلطی کی وجہ سے ایک سال میں گاڑیوں کی ٹکر سے 50 سے زیادہ پیدل چلنے والے شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ پیدل چلنے والوں کی طرف سے سڑک پار کرنے میں احتیاط نہ برتنا ہے۔

واضح رہے کہ ابوظہبی پولیس کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار سڑکوں پر پیدل چلنے والے افراد پر نظر رکھتے ہیں اور جیسے ہی کوئی شخص بے احتیاطی سے سڑک پار کرتا ہے تو اس پر جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY