اسلامی طرزِ زندگی (20)۔۔۔۔۔ شمس جیلانی

0
858

نوٹ ۔حضورﷺ شان کی بقیہ آیات پیش کر رہا ہوں۔
(11)جو شخص اللہ اور رسول ﷺ کا کہنا مان لے گاتو ایسے لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے یعنی انبیاء اور صدیقین اور شہداء اور صلحا اور یہ حضرات بہت اچھے رفیق ہیں یہ فضل اللہ کی طرف سے ہے اللہ جاننے والا ہے(سورہ النسا ء آیت نمبر49)
(12)اور جو شخص رسول ﷺ کی مخالفت کریگا بعد اس کے کہ اسکو امرِ واضح ہوچکا تھا اور مسلمانوں کا رستہ چھوڑ کردوسرے رستہ ہولیاتو ہم اس کو جو کچھ وہ کرتا ہے کرنے دیں گے اور اس کو جہنم میں داخل کریں گے وہ بری جگہ ہے پہنچنے کی(النساآیت115)
(13)جو شخص اللہ رسولﷺ کہنانہیں مانے گا اور بالکل ہی اس کے ضابطوں سے نکل جا ئے گا اس کو آگ میں داخل کریں گے اس طور سے کہ وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ پڑا رہے گا اور اس کو ایسی سزا ہوگی جس میں ایسے لوگوں کے اہانت کر نے والا عذاب ہے(النسائ آیت14)
(14)آپﷺ اعلان فرما دیجئے کہ میں دنیا جہانکے لوگو!میں تم سب کی طرف اللہ کا بھیجا ہوا (پیغمبر) ہوں جس کی بادشاہی تمام آسمانوں اور زمین میں ہے۔اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ وہی زندگی دیتا ہے وہی موت دیتا ہے پس تم سب اس اللہ اور اس کے رسولﷺامی پر ایمان لا ؤ اور اس کے ماننے والوں کی پیروی کرو تاکہ راہ راست پاؤ(سورہ اعراف وآیت158 )
(15)آپﷺ فرما دیجئے کہ یہ میرا طریق ہے میں توحید خدا کی طرف لوگوں کو اس طور پر بلاتا ہوں کہ میں دلیل پر قائم ہوں اور میرے ساتھ والے بھی (سورہ یوسف آیت
(108 )
(16) کہدیکہ مجھے ﷺتو میرے پرور دگار نے سیدھی راہ کی ہدا یت کردی ہے یعنی سچے دین کی جو ابراہیم کا دین ہے وہ شرک سے یکسو تھااور مشرکوں میں سے نہ تھے(آلعمران آیت161)
(17) آپﷺ فرما دیجئے کہ اگر تم خدا سے محبت رکھتے ہوتو تم لو گ میرا اتباع کرو خود اللہ تم سے محبت کریگاتمہار ےگناہ معاف کردے گااللہ بخشنے اور مہربان ہے(آلعمران آ یت31
(18)اس با حکمت قرآن کی قسم تو بھی منجملہ پیغمبرؑوں کے ہے اور سیدھے راستے پر ہے(سور ہ یسین آیت4 تا 1-)
(19)اے نبی ﷺیقیناً ہم نے ہی تجھے رسول بنا کر بھیجا گواہیا ں دینے والا خوش خبری دینے والااور آگاہ کر نیوالا اور اللہ کے حکم سے اس کی بلانے والا اورروشن چراغ(سورہ الاحزاب آیت4)
(20)ہم نے تجھےﷺ تمام انسانیت کے لیئے خوشخبری سنانے والا اور دھمکانے والا بنا کر بھیجا م ہاں یہ صحیح ہے کہ زیادہ تر لوگوں اکثریت بے علم ہے(سورہ سباآیت28)
(21)ہم نے تجھےﷺ تمام جہانوں کے لیئے رحمت بنا کر بھیجا ہے(سورہ الانبیاآیت 107
(22)اور بے شک توﷺ بہت بڑے اخلاق پر ہے (سورہ القلم آیت4)
(23) ہم نے تیرا ذکراﷺبلند کر دیا(الم نشرح آیت4)
(24)تیرا رب بہت جلد نعمتیں دیگا کہ تو خوش ہوجا ئے گا(والضح آیت 5)
(25) یقینا!ہم نے تجھے ﷺ سات آیتیں دے رکھی ہیں جو دہرائی جاتی ہیں اور تجھے بزرگ قرآن دے رکھا ہے(الحجرآیت 87
(26)اللہ تعالیٰ نے آپﷺپر کتاب اور علم کی باتیں نازلکیں جو ّآپ نہیں جانتے تھی آپ پر اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے(النسا 113)
(27) سورہ النصر عطا فرمائی (ترجمہ اور تفسیر ْقرآن میں پڑھ لیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY