کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 7121 سے 15کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے ۔

ترجمان پی آئی اے آئی کے مطابق ہیروئن برآمد کرنے کی کارروائی پی آئی اے سیکورٹی اہلکاروں،اے ایس ایف ،اے این ایف اور کسٹم حکام نے کی۔

طیارے تک 15کلوہیرؤئن کیسے پہنچی ؟، خفیہ خانوں میں کس نے چھپائی ؟، پرواز کا عملہ ملوث ہے یا کام کرنے والے دوسرے محکمہ کے افراد شامل ہیں؟ تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پی آئی اےکےچیف ایگزیکٹوبرینڈ ہلڈن نےمعاملےکی فوری تحقیقات کاحکم دیدیا ہے۔

سی ای او پی آئی اےنے ہدایت دی ہےکہ طیارے سے ہیروئن کی موجودگی کے حوالے تمام ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے

SHARE

LEAVE A REPLY