جاپان میں گرمی کی ’غیرعمومی’ لہر کے نتیجے میں ایک ہفتے میں کم از کم 65 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے اس ریکارڈ گرمی کو ’قدرتی آفت‘ قرار دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جاپان بھر میں قریب 65 افراد اس گرمی کی وجہ سے ہلاک ہوئے جب کہ مجموعی طور پر ساڑھے بائیسں ہزار سے زائد افراد کو ہسپتالوں میں داخل کرنا پڑا۔ جاپان کے فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ادارے کے مطابق سن 2008 کے بعد سے ایک ہفتے میں جاپان کو اس انداز سے گرمی کی لہر اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان کا اس طرح کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ جولائی کے آغاز سے اب تک گرمی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 80 ہو چکی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY