سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا، 36 سالہ فیڈرر نے کہا ہے کہ ان کا ڈیوس کپ میں کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،وہ اولمپکس میں بھی ایکشن میں نہیں ہوں گے۔
فیڈرر کا کہنا تھا کہ میں نے ڈیوس کپ ایونٹ سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا لیکن نہیں لگتا کہ اب میں سوئٹزلینڈ کی نمائندگی کروں گا ۔
ان کا کہناتھا کہ میں نے ٹوکیو اولمپکس کو اپنا مقصد نہیں بنایا ، ریو اولمپک میں نہ ہونے سے دل دکھا تھا مگر میں اب صحیح ہوں ۔ میں دو بار اپنے ملک کا پرچم بردار رہا ہوں ۔
میں نے ایک بار سونے کا اور ایک بار چاندی کا تمغہ بھی جیتا ہے ، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے اولمپکس میں بہت کچھ حاصل کر لیا ہے ، اس سے زیادہ میں نہیں سوچتا ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ وہ عالمی ٹینس سے شاید ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY