پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نےکہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) فلڈنگ کے خدشے پر توجہ دے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ پورے ملک میں شدید بارشیں ہورہی ہیں، شہروں میں سیلابی صورتحال ہے، لاہور اور کراچی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے خدشات بڑھ گئے ہیں، امید ہے کہ این ڈی ایم اے بلاتفریق اقدامات کرے گی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے شور زیادہ مچایا جاتا ہے، یہ تو چور مچائے شور والی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء نے زبان کو لگام نہیں دی، حکومت تاحال کنٹینر والی سیاست کررہی ہے۔

نفیسہ شاہ نے یہ بھی کہاکہ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا بیان قابل مذمت ہے، یہ لوگ خود ان حکومتوں کا حصہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک وفاقی وزیر کے بیان کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY