پوپ فرانسس نے مسیحیوں کے اہم مذہبی دن گڈ فرائیڈے کو ویٹی کن سٹی میں قائم سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ایک دعائیہ تقریب کی قیادت کی۔ ایسٹر کی خصوصی تقریبات سے ایک روز قبل بروز ہفتہ وہ روم شہر میں ’صلیبی مارچ‘ کی قیادت کریں گے۔

اس موقع پر کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے۔ اس مناسبت سے دنیا بھر میں کیتھولک مسیحیوں نے متعدد تقریبات کا انعقاد کیا۔ اس مرتبہ ایسٹر کا تہوار یکم اپریل کو منایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY