برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ لندن حکومت یورپی یونین سے بریگزٹ معاملے پر یقین دہانیاں حاصل کر لے گی۔ جمعے کے روز اپنے بیان میں اس ترجمان کا کہنا تھا کہ بریگزٹ معاملے کے حل کی تلاش کا عمل جاری ہے تاکہ برطانوی پارلیمان کو مطمئن کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یورپی یونین اور برطانیہ نے بریگزٹ ڈیل کو حتمی شکل دی تھی، جسے یورپی یونین تو منظور کر چکی ہے، تاہم برطانوی پارلیمان سے اس کی توثیق ہونا باقی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY