ویسٹ انڈیز نے 17سال بعد انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی، میچ کے ہیرو شے ہوپ نے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں۔

لیڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن ویسٹ انڈیز نے 5رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز آگے بڑھائی۔ ویسٹ انڈیز کی2 وکٹیں 53 رنز پر گر گئیں، اس موقع پر کریگ بریتھ ویٹ اور شے ہوپ نے 144 رنز کی شراکت بنائی۔

بریتھ ویٹ 95 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، لیکن دوسرے اینڈ سے شے ہوپ ڈٹے رہے، انہوں نے پہلے روسٹن چیز کے ساتھ 49 اور پھر بیلک ووڈ کے ساتھ 75 رنز کی شراکت بناکر ویسٹ انڈیز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ویسٹ انڈیز نے 322 رنز کا ہدف 5وکٹ پر حاصل کرلیا، شے ہوپ 118 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز نے 17 سال بعد انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دی، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی، آخری ٹیسٹ 11 ستمبر کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY