بھاری جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال

0
855

موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے خلاف ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کردی۔

لاہور، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالا، ملتان سمیت کئی شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی ہڑتال جرمانوں میں بےتحاشا اضافے اور ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف ہے۔

دوسری جانب سخت سردی میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مسافر رُل گئے۔

مسافروں کو بس اڈوں پر پہنچ کر ہڑتال کا پتا چلا جس پر انھیں مایوسی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث ٹرینوں میں مسافروں کا رش بڑھ گیا، اور لوگ ٹرین کے دروازوں پر لٹکے دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر بھاری جرمانوں کا اطلاق فی الحال روک دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ نئے جرمانوں کا اطلاق آج سے ہونا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف حلقوں کی طرف سے احتجاج کے باعث ابھی عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔

SHARE

LEAVE A REPLY