پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ فرحت خان اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔

پیر کے روز مستعفیٰ ہونے کے بعد فرحت خان کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیت کے باعث وہ بطور کوچ مزید کام نہیں کر سکتے تھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فرحت خان کی جگہ جرمنی کے سابق اولمپیئن کرسٹیان بلُنک کو نیا پاکستانی کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرسٹیان بلُنک نوے کے عشرے میں عالمی ہاکی میں متعبر کھلاڑی تھے اور انیس سو بانوے میں بارسلونا اولمپکس کی فاتح جرمن ٹیم کے ہاف بیک رہے۔ وہ پاکستان ہاکی سے وابستہ ہونے والے پہلے جرمن کوچ ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY