ترکی کے صدرطیب اردوان کوآف شورکمپنی میں لاکھوں ڈالرغیرقانونی منتقل کرنے کے الزام کاسامنا ہے، ترک حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی نےاردوان کےخلاف مبینہ دستاویزی شواہدجاری کردیے۔
بیلوے لمیٹڈاوراردوان کےقریبی ساتھیوں کےدرمیان15ملین ڈالرکی منتقلی کاالزام لگایا گیا ہے،رہنماسی ایچ پی کا کہنا ہے کہ رقم کی منتقلی کی دوہی وجوہات منی لانڈرنگ یاٹیکس بچاؤہوسکتی ہیں۔
دوسری جانب ترک صدراردوان نے کہا ہے کہ دستاویزات جعلی ہیںاورسی ایچ پی کےنمائندےجھوٹےہیں۔











