پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پرملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ

0
560

پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ ، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈsٹس نے ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اس شاندار تقریب کے مہمان خصوصی تھے، آزادی پریڈ کے موقع پر پی ایم اے کے کیڈٹس مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے سر زمین پاکستان اور مادر وطن کے شہدا کو خصوصی خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

یہ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہار ہے کہ پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پرجوش انداز سے مناتی ہے اور جشن آزادی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ’’پاکستان ہے تو ہم سب ہیں‘‘۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ 77 ویں جشن آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عظیم رہنماؤں کے وژن اور قربانیوں کے باعث پاکستان حاصل ہوا، افواج پاکستان اورعوام ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں۔

پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

SHARE

LEAVE A REPLY