وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا صریحاً بد قسمتی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری نے اپوزیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کو صریحاً بد قسمتی قرار دیا ہے۔

اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں سپریم کورٹ کو رجوع کرنا صریحاً بد قسمتی ہو گی، اگر سیاستدان اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کیلئے ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو وہ ملک کے بڑے مسائل پر کیا اتفاق رائے پیدا کریں گے، فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر سیاستدان اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کے لیے ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو وہ ملک کے بڑے مسائل پر کیا اتفاق رائے پیدا کریں گے۔

وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں مشورہ دیا ہے کہ فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY