گوئٹے مالا میں امدادی کارکنوں نے مزید نو افراد کی لاشیں تلاش کر لی ہیں۔ یہ افراد گزشتہ ماہ پھٹنے والے آتش فشاں کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے۔

جمعے کے روز حکام نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی آتش فشاں پھٹنے کے واقعے میں ہلاک شدگان کی تعداد 156 ہو گئی ہے۔ گوئٹے مالا کے فورینسِک سائنسز انسٹیٹوٹ کے مطابق اب بھی ڈھائی سو سے زائد افراد لاپتا ہیں، جب کہ تین ہزار افراد عارضی کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ تین جون کو گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد متعدد علاقے راکھ اور لاوے تلے دب گئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY