تحریک انصاف میں مزید 3 آزادایم پی ایز شامل ،تعداد 131 ہوگئی

0
77

پنجاب اسمبلی کے مزید 3 نو منتخب اراکین تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں،جس کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 131 تک پہنچ چکی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق شیخ سلمان نعیم ، راجہ صغیر اور پیر سید سعید الحسن نے آج تحریک انصاف شمولیت اختیار کی ۔

ترجمان کے مطابق آج کی شمولیت کے بعد پی ٹی آئی پنجاب میں سیٹوں کے حوالے سے سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے ۔

ترجمان کے مطابق پنجاب اسمبلی سے مزید کامیاب امیدوار آج شام تک تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں حکومت سازی کے عمل کا جلدآغازکرےگی ۔

اس سے قبل ن لیگ نے 9 آزاد ارکان کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ 21 آزاد اور ق لیگ کے 7 ارکان کے حوالے سے ابھی تک کسی کی بھی حمایت کا اعلان سامنے نہیںآیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY