افغانستان میں ایک خود کش کار بم حملے کے نتیجے میں ایک قبائلی سردار سمیت چار افراد ہلاک جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔ ننگرہار صوبے کے حکام نے پیر کے روز بتایا کہ اس حملے میں قبائلی سردار حاجی حیات خان کو نشانہ بنایا گیا۔ خان ایک قبائلی ملیشیا کے سربراہ بھی تھے، جو باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں کابل حکومت کو مدد فراہم کر رہی ہے۔ تاحال کسی عسکریت پسند گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

SHARE

LEAVE A REPLY