روسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ایئرفورس نے اپ گریڈ شدہ نیو کلیئر بم کا تجربہ کر لیا ہے ۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق حال ہی میں بی 2اسٹیلتھ بمبار طیارے کے ذریعے اپ گریڈ شدہ ایٹم بم کو گرایا گیا، اپ گریڈ شدہ بی 12-61 پانچ تباہ کن صلاحیتوں کا حامل ہے۔
روسی خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ امریکی ایٹم بم زمین کی گہرائی میں اہداف کو تباہ کرسکتا ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایٹم بم کا تجربہ نامعلوم مقام پرکیا گیا، رواں سال جون میں بھی دوبی 12-61بموں کے تجربے نیواڈا میں کیے گئے تھے۔













