بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں صوبائی حکام نے بتایا ہے کہ شدید بارش کے بعد آنے والے اچانک سیلابی ریلوں نے ستائیس افراد کی جان لے لی ہے۔ گزشتہ روز اسی ریاست میں شدید بارش کے نیتجے میں گرنے والے مٹی کے تودوں کی زد میں آ کر کم از کم دیگر انیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان میں سے گیارہ افراد صرف ایک ضلع اِڈوکی میں مارے گئے۔ شمالی ریاست اترپردیش میں موسلا دھار بارشں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں سے اٹھاون افراد کی موت ہو چکی ہے۔ بھارت کے مختلف علاقوں میں میں مون سون کی بارش کے نتیجے میں رواں برس سات سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY