انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں مکمل کرلیں، وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے دنیا کے دوسرے فاسٹ بولر ہیں۔
اسٹورٹ براڈ نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انجام دیا۔انہوں نے کیریئر کے 166 ویں ٹیسٹ میں 600 وکٹیں مکمل کیں۔
انگلش فاسٹ بولر کو 600 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے 2 وکٹیں درکار تھیں، براڈ نے ایشز کے چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کو پویلین بھیجا اور پھر ٹریویس ہیڈ کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 600 وکٹیں مکمل کیں۔












