یمن کے حوثی باغی رہنما کا اسرائیل کو ‘فوجی جواب’ دینے کا عزم

0
804

یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے رہنما نے، تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے جواب میں، جس کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا ہے، “فوجی ردعمل” کا عزم ظاہرکیا ہے۔اسرائیل نے بھی انتباہ کیا ہے کہ کسی بھی حارحیت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

عبدالمالک الحوثی نےجمعرات کو ایک ٹیلی ویژن تقریر میں کہا، “بناشرم کے کیے جانے والے ان خطرناک جرائم پر کوئی فوجی ردعمل ہونا چاہیے، یہ اسرائیلی دشمن کی طرف سے ایک بڑا اضافہ ہے۔”

باغی رہنما نے حماس کے سربراہ کے قتل کو “تمام اصولوں کی صریح خلاف ورزی” قرار دیا۔

انہوں نے بیروت پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کی بھی مذمت کی۔

اسرائیل نے بھی جمعرات کو اپنے دشمنوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی حارحیت کی صورت میں انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، اگر کسی نے ہم پر حملہ کیا تو جوابی کارروائی کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY