اٹلی میں پل گرنے کا حادثہ، تین درجن کے قریب ہلاکتیں ہلاک

0
589

اطالوی بندرگاہی شہر جینوآ کے قریب ایک پل کے گرنے سے کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطالوی وزارت داخلہ کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پل کے گرنے سے کم از کم بیس گاڑیاں بھی نیچے جا گریں۔ گاڑیوں کے ملبے میں سے دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ یہ حادثہ اُس اہم شاہرہ پر پیش آیا، جو اٹلی اور فرانس کو ملاتی ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے علاوہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی حادثے اظہار افسوس کیا ہے۔ ماکروں نے اطالوی وزیراعظم جُوزیپے کونٹے کو فون کر کے اس حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئےامدادی سرگرمیوں میں تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY