العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت بیس اگست تک ملتوی

0
679

سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچادیا گیا جہاں ان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت ہوئی جسے بعد میں بیس اگست تک کے لیئے ملتوی کر دیا گیا

اب نواز شریف کو واپس اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے

احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی،احتساب عدالت نے نواز شریف کو بطور ملزم جبکہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بطور گواہ طلب کر رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق آج نوازشریف کوبکتربندکےبجائےبلیک کلرکی لینڈکروزرمیں لایاگیا اور ان کواحتساب عدالت کےمین گیٹ سےاندرلےجایاگیا۔

دوسری جانب ن لیگی کارکنوں نے بکتربندگاڑی کوگھیرے میں لے لیا جبکہ ایک کارکن بکتر بند گاڑی پر چڑھ گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY