وزیراعظم کا انتخاب آج 17 اگست کو ہوگا

0
76

اسلام آباد میں 15 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے شیڈول کے مطابق تیرہ اگست کو نومنتخب ارکان قومی اسمبلی نےحلف اٹھایا جب کہ 14 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔مجوزہ شیڈول کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 16 اگست تک جمع ہوئے جس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب آج سترہ اگست کو ہوگا۔

عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پی ٹی آئی نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف وزیراعظم کے امیدوار ہیں جنکو پہلے مشترکہ امیدوار بتایا گیا لیکن اب پیپلز پارٹی نے ووٹنگ سے غیر حاضر رہنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انکے شہباز شریف کے بارے میں تحفطات ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی تاریخ 18 اگست مقرر کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY