
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کے 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرلیے۔
شان مسعود نے 67 اننگز میں 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے، ملتان ٹیسٹ میں 117 رنز مکمل ہونے پر شان مسعود نے یہ سنگ میل عبور کیا۔
دوسری جانب ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ جاری ہے جہاں پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے انگلینڈ کے سابق کرکٹرز ملتان کی پچ کو تنقید کا نشانہ بنے لگے۔
سابق انگلش کرکٹرز کیون پیٹرسن اور سابق کپتان مائیکل وان نے ملتان کی پچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی وکٹ بولرز کے لیے قبرستان ہے۔
مائیکل وان نے کہا کہ ملتان کی وکٹ سڑک کا منظر پیش کررہی ہے، شان مسعود کی بیٹنگ کو دیکھ کر اچھا لگا کہ انہیں پچ سے بہت اسپورٹ مل رہی ہے۔













شکریہ جی۔ بہت شکریہ نسیم جی ، ہمدانی صاحب۔
پیدا کہیں بہار کے امکاں ہوئے تو ہیں۔۔۔۔۔۔
Excellent Tahir Masood
Bohat acha likha
You are great
یہ تبدیلی کا خواب ہمیشہ خواب ہی رہے گا ۔ اس لئے کہ عوامی شعور اہم ہے جب شعور ہی نہ ہو تو لاکھ مضامین لکھ لیں کچھ فائدہ نہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ قوم نفرت تعصب اور فرقہ واریت کی دلدل میں دھنسی
ہوئی ہے ۔
عمدہ تحریر