سری لنکا میں مجرموں کو سنائی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کا سلسلہ جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔ اس ملک میں گزشتہ بیالیس برسوں سے کسی بھی مجرم کو عملاﹰ سزائے موت نہیں دی گئی۔ ملکی صدر سری سینا نے بدھ کے روز کہا کہ جن پانچ پاکستانی شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، انہیں پاکستان بھیج دیا جائے گا، تاکہ انہیں وہاں سزائے موت دی جا سکے۔ ان پانچ پاکستانیوں کے علاوہ پورے سری لنکا میں سزائے موت کا حکم پانے والے مجرموں کی موجودہ تعداد تیرہ ہے۔ ملکی صدر نے کوئی تاریخ نہیں بتائی لیکن کہا کہ ان مجرموں کو سنائی گئی سزاؤں پر عنقریب عمل درآمد کر دیا جائے گا۔












