امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کيا ہے کہ چين اقتصادی سطح پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے شمالی کوريا کے ساتھ امن عمل کو پيچيدہ بنا رہا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے يہ بھی کہا کہ پيچيدگيوں اور پيونگ يانگ کے متنازعہ جوہری پروگرام کی تلفی پر بات چيت آگے نہ بڑھنے کے باوجود کم يونگ اُن کے ساتھ ان کے تعلقات اب بھی اچھے ہيں۔ امريکی صدر کے بقول جزيرہ نما کوريا ميں سيئول حکومت کے ساتھ جنگی مشقوں ميں فی الحال امريکا شامل نہيں ہو گا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امريکا کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کے سبب بيجنگ حکومت جزيرہ نما کوريا ميں امن عمل ميں اب اتنا فعال کردار ادا نہيں کر رہی۔

SHARE

LEAVE A REPLY