بنی گالا میں تحریک انصاف کے کارکن خیموں میں

0
438

بنی گالا میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو خیموں میں ٹھہرایا گیا۔ سردی سے بچنے کیلئے کھلاڑیوں نے آگ جلا لی۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی بنی گالا پہنچ گئیں۔

اسلام آباد دھرنے کیلئے تحریک انصاف کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ بنی گالہ پہنچنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے خصوصی طور پر خیمے نصب کیے گئے۔ کارکنوں میں کھانا تقسیم کیا گیا جس کے لیے تنور کا بندوبست کیا گیا۔

سردی سے بچنے کیلئے خواتین کارکنوں نے آگ جلا لی۔ دوسری جانب پولیس نے کارکنوں کیلئے بستر لانے والی دو گاڑیاں روک لیں تاہم کچھ دیر بعد ہی انہیں چھوڑ دیا۔ ادھر رات گئے عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی بنی گالا پہنچ گئیں۔ وہ تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کریں گی

SHARE

LEAVE A REPLY