چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور کےپٹوارخانوں اور پٹواریوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔عدالت نےاس حوالےسے پنجاب حکومت اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے جواب مانگ لیا ۔
چیف جسٹس نےلاہورمیں قبرستانوں کی اراضی کے انتقال کے معاملے پر سماعت کی ۔عدالت نےریمارکس دیئےکہ معصوم لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جاتا ہے،پٹواری قبرستانوں کی زمینوں کوبھی منتقل کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ لینڈ ریونیو اتھارٹی کی بجائے اب پٹواری کس حیثیت میں اور کس قانون کے تحت منتقل کر رہے ہیںاور وہ کس قانون کے تحت کام کر رہے ہیں۔
عدالت نے خبردارکیاکہ اگر قانونی جواز پیش نہ کر سکے تو پٹواریوں کو نکال دیا جائے،عدالت نے مزید کارروائی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔













