سعودی عرب کی حکومت نے ایک انوکھا ٹیکس عائد کردیا جس سے سگریٹ نوشوں کی زندگی دشوار ہو گئی ہے۔ ’’سن ٹیکس‘‘ (گناہ ٹیکس) کے نام سے عائد کیے جانے والے اس ٹیکس سے سگریٹ کی قیمت دوگنا بڑھا دی گئی ہے۔
سعودی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق حکومت نے گناہ ٹیکس کے نام سے ایک نیا ٹیکس عائد کیا ہے جس کے تحت سگریٹ اور سافٹ ڈرنکس کی قیمتیٕں دوگنا بڑھا دی گئی ہیں۔ یہ نیا ٹیکس نہ صرف سعودی عرب بلکہ خلیجی خطے میں واقع دوسرے ممالک میں بھی لاگو ہوگا ۔ گناہ ٹیکس کے تحت سگریٹ سمیت اشیا پر ٹیکس لگایا جائے گا جو مضر صحت ہیں۔
سعودی حکومت کی جنرل اتھارٹی آف زکوۃ اینڈ ٹیکس کے ترجمان مہند ال مادی کے مطابق اس ٹیکس سے متعلق کاروباری سیکٹر کو معلومات فراہم کردی گئی ہیں جبکہ اس کے لیے ورکشاپ بھی منعقد کی جا رہی ہے۔ گناہ ٹیکس سے تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث پیدا ہونے والا مالیاتی فرق پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق گناہ ٹیکس عائد ہونے کے بعد سے تاجروں نے متعلقہ مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے تاکہ قیمتیں بڑھنے کے بعد زیادہ منافع کمایا جا سکے

SHARE

LEAVE A REPLY