بھارت میں کسانوں کا احتجاج 17 ویں روز میں داخل ہوگیا، کسانوں نے احتجاج میں تیزی لاتے ہوئے آج دلی جے پور روڈ بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کسانوں نے 14 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دی رکھی ہے۔ کسان ڈپٹی کلیکٹروں کے دفتروں اور بی جے پی رہنماؤں کے گھروں کے باہر بھی مظاہرہ کریں گے۔
بھارتیہ کسان یونین کے رہنما بلبیر ایس راجےوال نے کہا ہے آج کسان دلی جے پورہائی وے کو بلا ک کردیں گے اور انہیں ٹول فری کریں گے۔
ادھر ملک گیر احتجاج کی اپیل پر مختلف شہروں سے کسانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دوسری جانب کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر مظاہروں کے دوران 11 کسانوں کے دم توڑنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زرعی قوانین کو ختم کرنے کے لئے مزید کتنی قربانیاں دینا ہوں گی۔












