برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا

0
1210

 بادشاہ چارلس کو تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب جاری ہے جس میں مختلف رسومات ادا کی جارہی ہیں۔

بادشاہ چارلس کی حلف برداری میں آرچ بشپ آف کینٹربری نےحلف لیا جس کے بعد بادشاہ چارلس نےحلف نامے پر دستخط کردیے۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم نے سینٹ ایڈورڈ چیئر سنبھال لی اور انہیں تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا، آرچ بشپ نے بادشاہ چارلس کوکنگ ایڈورڈ تاج پہنایا۔

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے استقبالیہ پیش کیا جب کہ وزیراعظم شہبازشریف تاج پوشی کی تقریب میں شریک ہیں، اس کے علاوہ شاہی خاندان سمیت 2 ہزار200 مہمان شریک ہیں۔

گزشتہ 70 سال کے دوران ہونے والی تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب ہے جس میں شرکت کیلئے پرنس ہیری بھی ویسٹ منسٹرایبی پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ پرنس اینڈریو، پرنس ایڈورڈ، پرنسس یوجین، پرنسس این بھی ویسٹ منسٹرایبی تقریب میں شریک ہیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی لندن کے شاہی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے میں جارہی ہے، شاہ چارلس بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبی روانہ ہوگئے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق شاہ چارلس، ملکہ کمیلا پارکر کے ہمراہ شاہی بگھی میں سوارہیں، ان کی شاہی بگھی کو 6 ونزرگرے گھوڑے کھینچ رہے ہیں جبکہ شاہی بگھی کے گرد بادشاہ کے محافظ موجود ہیں

میڈیا رپپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس دی مال، وائٹ ہال اور پارلیمنٹ اسکوائر سے ہوتے ہوئے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچیں گے۔

شاہ چارلس کی تقریب تاجپوشی ویسٹ منسٹرایبی میں ہورہی ہے، کچھ دیر بعد بادشاہ چارلس سوم کے سر پر کنگ ایڈورڈ تاج سجے گا۔

خبرایجنسی کے مطابق بادشاہ چارلس سوم کی تقریب تاجپوشی میں شرکت کے لئے ویسٹ منسٹرایبے میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، امریکی خاتون اول اور فرانسیسی صدرشرکت کے لئے پہنچ گئے۔

تقریب تاج پوشی، شاہ چارلس بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبی روانہ
70 سال بعد برطانوی شاہی محل میں 3 روزہ تقریب تاج پوشی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جو پیر 8 مئی تک جاری رہے گا۔

تقریب تاج پوشی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لئے ویسٹ منسٹرایبے میں قبل از تاج پوشی موسیقی کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 2 بجے ہو گیا۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی کے سلسلے میں مختلف ممالک کے سربراہوں اور اہم شخصیات کی لندن آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف بھی مہمانوں میں شامل ہیں۔

بادشاہ کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد نے ویسٹ منسٹرایبے کے باہر پہلے ہی ڈیرے ڈال دیئے ہیں، ویسٹ منسٹرایبے میں شاہی خاندان سمیت 2 ہزار 300 مہان موجود بادشاہ کے منتظر ہیں۔

شاہ چارلس سوم بکنگھم پیلس سے بگھی میں نکلیں گے ، انہیں دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد نے پہلے ہی ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔

بادشاہ خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بالکونی پر آئیں گے، بادشاہ کو طیارے سلامی پیش کرتے ہوئے گزریں گے۔ جہاں توپوں کی سلامی پیش کی جائے گی، تاج پوشی کے بعد ملک بھر میں بگل بجیں گے۔

پاک فوج کے دستے سمیت مسلح افواج اور دولت مشترکہ کے فوجی سلامی پیش کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY