تحقیقاتی اداروں نےتین قیدیوں سےتفتیش کی اجازت مانگ لی ہے۔تینوں قیدی اس وقت کراچی سینٹرل جیل میں ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کےمطابق تفتیش دو ہائی پروفائل کیسز میں مددگارثابت ہوگی۔سانحہ شاہ نورانی کےتحقیقاتی افسران نے سانحہ سیہون سے متعلق اہم شواہد دیے ہیں۔تحقیقات ٹیم کا کہناہےکہ سانحہ سیہون اورشاہ نورانی میں مماثلت پائی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے امکان ظاہر کیاہےکہ دونوں سانحات میں ایک ہی گروہ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کےمطابق قیدیوں سے تحقیقات کے بعد ملزمان بے نقاب ہوسکتے ہیں۔ ان قیدیوں میں حافظ قاسم رشید،محمود بابرڈھرکی شاہ اور کاظم علی شاہ شامل ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY