امجد شہید صابری پر قاتلانہ حملے کے دوران زخمی ہونے والے سلیم صابری نے پیر کو وزیراعلی ہاؤس کے باہر معاوضے کی ادائیگی کے لئے احتجاج کیا اور سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 15لاکھ روپے معاوضے کی رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ۔

وزیراعلیٰ کے مشیر قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر سلیم صابری سے ملاقات کی اور اس کی درخواست پر فوری عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سلیم صابری کی درخواست فوری طور پر وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کو پیش کی، جس پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سلیم صابری کو معاوضے کی زیر التوا رقم فوری ادا کرنے کا حکم دیا اور درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ ہمنوا قوال سلیم صابری امجد صابری شہید پر حملے میں زخمی ہوا تھا۔

اس موقع پر مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سلیم صابری قوال کو معاوضے کی ادائیگی جلدکردی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت شہریوں کو انصاف کی فوری فراہمی پر یقین رکھتی ہے اس سلسلے میں موثر اقدامات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلیم صابری کو معاوضے کی ادائیگی ان کا حق ہے جس کی ادائیگی کو جلد ممکن بنایاجائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY