صدارتی الیکشن میں اپوزیشن ناکام ،ن لیگ ،پی پی کا ردعمل

0
73

صدارتی الیکشن میں اپوزیشن ایک نہ ہونے کے باعث ناکام ہوگئی۔ تحریک انصاف کے عارف علوی ملک کے تیرہویں صدر منتخب ہوگئے ۔حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے پر ملبہ ڈال دیا۔

ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے کوشش کی تھی کہ اپوزیشن اکٹھی ہولیکن نہ ہوسکا،مستقبل میں اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کریںگے۔

اپوزیشن کو توڑنے سے متعلق الزام کے حوالے سے صحافی کے پوچھے گئے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ یہ کیوں نہیں کہتے کہ میاں صاحب کبھی اپوزیشن میں بیٹھے ہی نہیں ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے نتائج کے اعلان کے بعد نو منتخب صدر عارف علوی کو مبارک باد دی اور کہا کہ جمہوریت کا استحکام سب کی ترجیح ہونی چاہیے،جمہوری انداز اپنانا ہوگا۔

ان سے صحافی نے پوچھا کہ کیا وزیر اعظم عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملنا چاہیے جس پر سابق صدر نے اثبات میں سر ہلا دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY