شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے

0
1004

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع وشہدا کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا ملکر مقابلہ کیا اور بے مثال کامیابی حاصل کی۔

یوم دفاع و شہداءِ پاکستان آج ملک بھر میں جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شریک ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی تقریب کا حصہ ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ہم کو اندر سے کمزور کرنے کی کوشش کی، دہشت گردی کے ناسورکا سب نے ملکرمقابلہ کیا اوربے مثال کامیابی حاصل کی، بلوچستان اور کراچی کے عوام کے تعاون کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا شہدا کی قربانیوں کے باعث آج وطن عزیزمیں امن قائم ہوا، انہیں یاد رکھنا ہو گا، جوقومیں شہدا کی قربانیاں فراموش کرتی ہیں وہ مٹ جایا کرتی ہیں، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی یکجہتی، استحکام کے لیے جمہوریت کا تسلسل بہت ضروری ہے، آج کی تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہیں۔ ہمیں دائمی امن کی منزل پرپہنچنا ہے، دہشت گردی کے ساتھ ساتھ بھوک، افلاس اور ناخواندگی کیخلاف بھی جنگ جاری رہنی چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY