پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بچوں کے لیے اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔وہ عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کے لیے اسپتال بنائیں گے۔

سابق قومی کپتان مصباح الحق نے یہ اعلان اپنےآفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا جس میں انہوں نےبتایا کہ پاکستان میں ہر سال 50 ہزار بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کی لانچنگ تقریب 14 ستمبر کو لاہور میں ہوگی۔

دوسری جانب سابق کپتان نےتحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو لانچنگ تقریب میں شرکت کی بھی دعوت دے دی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY