عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے 3ارب ڈالر کاسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہونے اور سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول کے بعد چین نے بھی مالی استحکام کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کی ناظم الامور پانگ چنکسو نے ملاقات کی ،اور اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کو ایک اہم اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور مالی استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم منصوبہ ہے اور چین کی قیادت سی پیک کو بی آر آئی کے اعلیٰ معیار کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کی حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔












