شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست، نیب کا بنچ پر اعتراض

0
697

نیب نے شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت کرنیوالے بنچ پر اعتراض کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفو ظ کرلیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا شہباز شریف کی درخواست ضمانت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ کو بھجوائی جائے، موجودہ بینچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کرسکتا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی اس کیس میں شریک ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میں معذرت خواہ ہوں، اب ایسا نہیں ہوتا، نیب پر پہلے بڑے الزامات لگ رہے ہیں، اب نیب اپنی مرضی کے بنچ بنوائے گا ؟۔

SHARE

LEAVE A REPLY