وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، سی ڈی اے کے 350سے زیادہ اہلکار آپریشن میں شریک ہیں۔

کشمیر ہائی وے کے اطراف سیکٹر جی 12 میں بھاری مشینری کا استعمال کر کے غیرقانونی شادی ہال گرانے کا عمل جاری ہے ، اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بھی کشمیر ہائی وے کا دورہ کرکے پولیس اور سی ڈی اے کے مشترکہ آپریشن کا جائزہ لیا۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے نے وزیر مملکت کو آپریشن پر بریفنگ دی ، جبکہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن تبدیلی کا نشان ہے، این او سی اور اجازت کے بغیر کی گئی تمام تعمیرات گرائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی ترقیاتی ادارے نے گزشتہ روز سیکٹر جی 12 اور جی 13 میں تجاوزات کے خلاف غیر قانونی تعمیرات گرائی تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY