کویت میں عرصہ دراز سے مقیم شاھین اشرف علی پاکستان مستقل طور پر منتقل ھو رھی ھیں ان دنوں کویت میں انکی الوداعی تقریبات کا سلسلہ جاری ھے
ستمبر 15کو سفیر پاکستان کی رھائش گاہ پر پاکستان ویمن فورم کویت نے ایک یادگار تقریب کا اھتمام کیا
اس تقریب میں انکی خدمات کے اعتراف میں بہت خوبصورت شیلڈ پیش کی گئی اور دیگر تحائف کے ساتھ انکی کویت میں دیرینہ کویتی دوست فردوس المسلم نے ان کو سونے کا سیٹ بھی پیش کیا

اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ سارے مہمانان گرامی نے شاھین کے بارے میں جو خوبصورت باتیں کیں انھوں نے سب کو آبدیدہ کر دیا
ویمن فورم کویت نے سفیر پاکستان کی اھلیہ زیبی غلام دستگیر کا خاص طور پر شکریہ آدا کیا

 

تقریب میں انتہا ی رقت انگیز لمحات بھئ دیکھنے کو ملے
تقریب کے اختتام پر سارے مہمانان گرامی کی تواضع پر تکلف لنچ سے کی گئی

رپورٹ ؛
فوزیہ باسط
ایونٹ میڈیا منیجر
پاکستان ویمن فورم کویت

SHARE

LEAVE A REPLY