کویت میں تین عشروں سے زیادہ قیام کے بعد معروف شاعرہ، سماجی کارکن اور انجمن تخلیق و تہذیب کی سربراہ شاہین اشرف علی اور انکے شوہر اشرف علی مستقل طور پر پاکستان واپس جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہفتے بھر سے کویت میں انکی الوداعی تقاریب ہو رہی ہیں جن میں شرکت کے لیئے معروف شاعر ادیب صحافی اور دانشور صفدر ھمدانی ایک ہفتے کے دورے پر کویت تشریف لائے ہیں جہاں ان تینوں احباب کے لیئے تقریبات جاری ہیں۔

اسی ضمن مین سولہ ستمبر اتوار کے روز رات آٹھ بجے کویت کی پاکستان کریسنٹ سوسائٹی نے ایک مقامی ریستوران میں بہت بڑی اور کامیاب تقریب کا اہتمام کیا جس میں کویت میں مقیم ہر طبقہ فکر کے نماٗیندہ افراد نے شرکت کی اور شاہین اشرف اور اشرف علی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

اس تقریب کے روح رواں پی کے ایس پاکستان کریسنٹ سوساٗٹی کے صدر عدنان افضل خان اور انکی نستعد ٹیم کے تمام ارکان تھے جنہوں نے بہت کم وقت میں بہت کامیاب تقریب منعقد کی۔
اس تقریب کی نظامت ووپ میڈیا کے طارق اقبال نے ایک منفرد انداز میں کی اور ووپ میڈیا نے فیس بک لائیو کے ذریعے اس تقریب کو دنیا بھر میں نشر کیا

تقریب کی شروعات تلاوت کلام پاک سے ہوئیں اور قاری خلیل الرحمن نے آیات کلام پاک کی قرآت کی جسکے بعد شاہین اشرف علی شوہر اشرف علی نے شاہین کی لکھی ہوئی نعت رسول بہت خوبصورت ترنم میں پیش کی اور اسکے بعد قاری عبد الغفور نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا

مادام طلعت یونس، غزالہ بانو، رانا اعجاز، سفارتخانہ پاکستان کے کیمونٹی اتاشی محبوب عالم، محمد عارف بٹ نے شاہین اشرف، اشرف علی اور صفدر ھمدانی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی
شاہین اشرف علی بہت جذباتی انداز میں اہل کویت کی محبتوں کا ذکر کیا اور اپنی کوش بختی پر ناز کیا کہ اُنکو اتنی محبت ملی۔ انہوں نے اپنی گفتگو کا اختتام نواسہ رسول امام حسین کو منظوم خراج عقیدت سے کیا

برطانیہ سے خاص طور پر تشریف لائے شاعر ادیب صحافی اور دانشور صفدر ھمدانی نے اہل کویت کی شاہین رضوی اور انکے شوہر کے لیئے محبتوں کو انفرادیت قرار دیا اور اپنی گفتگو میں شاہین کی متعدد خوبیوں کا ذکر کیا۔ صفدر ھمدانی نے اپنی گفتگو کا اختتام امام حسین کے خراج عقیدت پر کیا

اس موقع پر تنظیم کی جانب سے صفدر ھمدانی، شاہین اشرف علی اور اشرف علی کا یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں اور مہمانوں پُرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا
اس تقریب کی تفصیلی رپورٹ جلد ہی پیش کی جائے گی
رپورٹ
طارق اقبال
تصاویر
شہزاد اور اشرف علی













