سپریم کورٹ نے ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ میں ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل تبادلہ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کی انکوائری رپورٹ کو ردی کا ٹکڑا قرار دے دیا۔ چیف جسٹس نے آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی کو بچانے کیلئے آپ نے اپنے دونوں افسروں کو جھوٹا ثابت کر دیا، آپ کو اپنی پولیس اتھارٹی کی کوئی پرواہ نہیں، کتنی اہم انکوائری آپ کے سپرد کی تھی۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کلیم امام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میں نے آپ پر اعتماد کیا کہ درست انکوائری کر کے لائیں گے، احسن گجر کی جرات کیسے ہوئی کہ آئی جی سے تبادلے کا کہتا ؟۔












