پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کی لاپتہ ایئرہوسٹس فریحہ مختار نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی ہے ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنےوالی ایئرہوسٹس فریحہ مختار گزشتہ دنوں کینیڈا میں لاپتہ ہوئیں،ان کی گمشدگی کی اطلاع کینیڈین پولیس کو دے دی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق ان کی گمشدگی کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ،اس حوالے سے جلد پیشرفت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق فریحہ مختار مبینہ طور پر موبائل فونز ،کرنسی اسمگلنگ اور جعلی سند کی تحقیقات کے باعث کئی سال معطلی کا شکار رہی ۔

ذرائع کے مطابق پی آئی ائر ہوسٹس کی انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی تھی تاہم انہوں نے مبینہ طور پر سیاسی اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھایا ،کینیڈا پہنچ کر 11 ستمبر کو سیاسی پناہ لے لی ۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنےو الی فریحہ مختار نے ٹورنٹو جانے فلائٹ میں ڈیوٹی کےلئے خود کو کراچی بیسڈ ظاہر کیا ۔

کینیڈا میں ان کے غائب ہونے کے باعث 11 ستمبر کی پی آئی اے کی پرواز ٹورنٹو سے ایک کیبن کریو کےبغیر واپس آئی، اسی باعث قومی ائر لائن کو لاکھوں روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

SHARE

LEAVE A REPLY