سابق بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی نے اپنے بزنس پاٹنرز کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ کا کیس دائر کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان ایم ایس دھونی نے اپنے دو سابق کاروباری شراکت داروں کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کیا جس میں دھونی نے الزام عائد کیا ہےکہ ان کے بزنس پارٹنرز نے کرکٹ اکیڈمیوں کے قیام کے معاہدے کی پاسداری نہ کرکے ان کے ساتھ تقریباً 16 کروڑ بھارتی روپے کا فراڈ کیا ہے۔

دھونی کے وکیل دیانند سنگھ نے کہا کہ یہ مقدمات مقامی عدالت میں ایک اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی کے 2 ڈائریکٹرز میہر دیواکر اور سومیا بسواس کے خلاف درج کرائے گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY